21 اپریل 2013 - 19:30
افغانستان میں ۸ طالبانی دھشتگرد ہلاک

فغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان اور غیر ملکی فوجیوں نے مشترکہ کارروائی کر کے طالبان دہشتگردوں کے آٹھ عناصر کر ہلاک کردیا ہے۔

ابنا: افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان اور غیر ملکی فوجیوں نے مشترکہ کارروائی کر کے طالبان دہشتگردوں کے آٹھ عناصر کر ہلاک کردیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ افغان اور غیر ملکی فوجیوں نے کابل ، ننگرہار ، قندھار ، زابل ، اور پکتیا صوبوں میں مشترکہ آپریشن کر کے آٹھ  طالبان دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ انیس کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں طالبان دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔طالبان دہشتگردوں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کے بارے میں کوئي ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲